ٹرمپ انتظامیہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے گی‘ کرسٹوفر فورڈ

جمعرات 23 مارچ 2017 11:17

ٹرمپ انتظامیہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے گی‘ کرسٹوفر فورڈ
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) امریکا کی نیشنل سکیورٹی کونسل میں عام تباہی پھیلانے والے اور ایٹمی ہتھیاروں کے امور سے متعلق شعبے کے سینیئر ڈائریکٹر کرسٹوفر فورڈ نے واشنگٹن میں ایک پروگرام میں کہا کہ جب تک نیا فیصلہ نہیں لیا جاتا امریکا ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا اور اس دوران وہ بھی یہ اطمینان حاصل کرتا رہے گا کہ ایران بھی معاہدے پر عمل کررہاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ایٹمی معاہدے کا بغور مطالعہ اور دیگر ایٹمی سمجھوتوں سے مربوط مذاکرات سے متعلق امور کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔واضح رہے کہ جب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے آئی اے ای نے بارہا اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح عمل کیا ہے لیکن امریکا نے ایران پر متعدد نئی پابندیاں عائد کرکے کئی بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اورپھر حکومت میں آنے کے بعد بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس معاہدے کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :