چنیوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) چنیوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 5 مسافر موقع پر جان بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشین اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :