جرمن شہر لائپسگ میں سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ کا دوسرا روز

جمعرات 23 مارچ 2017 10:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) جرمن شہر لائپسگ میں سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ جاری ہے۔پہلے روز اس میلے کا 50 ہزار سے زائد لوگوں نے دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار تک جاری رہنے والے اس میلے میں 2 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ امسال میلے میں بحیرہ بالٹک کے ملک لتھوینیا کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ اس کتاب میلے کی3 شعبوں میں دیے جانے والے 8 ہزار یورو مالیت کے مشہور ادبی انعام کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست میں15 نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :