بھارت، کھوپڑیوں کے ساتھ کسانوں کا احتجاج

جمعرات 23 مارچ 2017 10:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گذشتہ نو روز سے کسان اپنے دیرینہ مطالبات منوانے کے لیے ان کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جو خود کشی کر چکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کسانوں کا تعلق جنوبی ریاست تمل ناڈو سے ہے جو نئی دہلی کے جنتر منتر پر خاموش دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں شدید خشک سالی کے سبب کاشتکار پریشان ہیں ، سرکاری بینک قرضہ واپس کرنے کے لیے انھیں ہراساں کر رہے ہیں اور اگر یہی حال رہا تو بہت سے دیگر کسان بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہوں گے۔ وزیر حزانہ ارون جیٹلی نے کسانوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ انھیں دو دن کا وقت دیا جائے تاکہ قرضے کے سلسلے میں وہ ریزرو بینک آف انڈیا سے صلاح و مشورہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 400 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ یہ مردہ کھوپڑیاں انھیں کاشتکاروں کی ہیں جو گذشتہ برس بھی دلی اپنے مطالبات لے کر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :