پانامہ کے فیصلے پر نواز شریف کے خلاف تحریک شروع ہونے کا امکان ہے۔ بابر اعوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مارچ 2017 11:15

پانامہ کے فیصلے پر نواز شریف کے خلاف تحریک شروع ہونے کا امکان ہے۔ بابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ قوم کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ آیا اور نواز شریف پانامہ کیس میں بری ہو گئے تویہ سب لوگ مل کر دھمال ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

لیکن عوام کے اندر سخت رد عمل کے طور پر ایک جنگ کا آغاز ہو جائے گا۔

اس معاملے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے جبکہ تیسرا پہلو یہ ہے کہ سپریم کورٹ عدالت میں پیش کیے گئے حقائق پر مبنی فیصلہ دے دے۔ اس کے بعد یہ ہو گا کہ فیصلہ آنے کے اگلے ہی ملک بھر میں گو نواز کی تحریک شروع ہوجائے گی اور نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ بابر اعوان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: