آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2018ء میں مشترکہ طور پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریں گے

جمعرات 23 مارچ 2017 12:01

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2018ء میں مشترکہ طور پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریں گے، سیریز میں دونوں میزبانوں کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی آسٹریلیا جبکہ فائنل سمیت آخری چار میچز نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سیریز کا آغاز 3 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، 7 فروری کو کینگروز کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 10 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 14 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 16 فروری کو نیوزی لینڈ اور کینگروز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 فروری کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :