ماریا شراپووا 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی

رشین سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی

جمعرات 23 مارچ 2017 12:01

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد رواں برس اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔ رشین سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 2 برس کی پابندی عائد کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی نو ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی، ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہو گی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی۔

29 سالہ سابق چمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :