آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا سرہمیشہ کیلئے کچل دیا جائیگا، صدر ممنون حسین

پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے‘ پاکستان کی عسکری اور ایٹمی قوت علاقائی امن کی ضمانت ہے‘ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن‘ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں‘ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل‘ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں نے خطے کے امن کو دائو پر لگادیا ‘ بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں‘ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا یوم پاکستان کی پریڈ سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 12:01

آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا سرہمیشہ کیلئے کچل دیا جائیگا، صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے‘ پاکستان کی عسکری اور ایٹمی قوت علاقائی امن کی ضمانت ہے‘ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن‘ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں‘ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل‘ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں نے خطے کے امن کو دائو پر لگادیا ہے‘ بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں‘ اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

وہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں پریڈ گرائونڈ پر یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی‘ صدر پاکستان نے اپنے خطاب کے آغاز میں پوری پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور واضح کیا کہ ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

یہ دن قوم کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ قائد اعظم کی جمہوری جدوجہد سے قوم کو واضح نظریاتی شناخت ملی۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقبال تسخیر ہے۔ ہمارا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانا ہے۔

پوری دنیا اور ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیوں نے امن کو دائو پر لگا دیا۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج نے کردار ادا کیا۔

آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستانی قوم نے جذبے کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیا۔ پاکستان اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کو ترقی اور خوشحالی حاصل ہوگی۔ چینی فوج نے بیرون ملک اس سے پہلے کسی پریڈ میں شرکت نہیں کی۔ عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی شرکت پر خوشی ہے۔ پریڈ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ بہادر جوان اسی جذبے سے قوم کی حفاظت کرتے ہیں۔