نئی فکشن فلم’ گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2 ،ْ کے نئے کلپس جاری

سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی

جمعرات 23 مارچ 2017 12:33

نئی فکشن فلم’ گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2 ،ْ کے نئے کلپس جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ ' کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ۔برطانوی ناول نگارڈان ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوًن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گٴْن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ،ْمارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی

متعلقہ عنوان :