یوم پاکستان،پہلی بار چین اورسعودی عرب کے فوجی دستوں ، ترکی کے فوجی بینڈ کی پریڈ میں شرکت

سعودی عرب اور چین کے فوجی دستوں نے صدر مملکت کو سلامی دی ، ترکی کے بینڈ کی جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں چینی دستوں کے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے، قیادت کرنیوالے افسران کی صدر مملکت سے ملاقات، مصافحہ کیا

جمعرات 23 مارچ 2017 13:09

یوم پاکستان،پہلی بار چین اورسعودی عرب کے فوجی دستوں ، ترکی کے فوجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار دوست ممالک چین اور سعودی عرب کے فوجی دستوں جبکہ ترکی کے فوجی بینڈ نے شرکت کی‘ جبکہ جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے بھی شرکت کی‘ سعودی عرب اور چین کے فوجی دستوں نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی جبکہ ترکی کے بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں پیش کیں‘ جبکہ چینی دستوں نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے‘ دستوں کی قیادت کرنے والے افسران سے صدر مملکت نے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔

جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار دوست ممالک چین‘ سعودی عرب اور ترکی کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔ چین اور سعودی عرب کے فوجی دستوں نے صدر پاکستان کو سلامی دی جبکہ ترکی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے قدیم ترین ملٹری بینڈ مہتر نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

دستوں کی قیادت کرنے والے افسران نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور ہاتھ ملایا جن میں پاک فوج کے پریڈ کمانڈر بریگیڈیئر عامر احسن نواز‘ عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستے کی قیادت کرنے والے میجر لی جیان بو‘ سعودی سپیشل فورسز دستے کی قیادت کرنے والے کیپٹن سلطان سعید الحربی اور ترکی کے فوجی بینڈ کی قیادت کرنے والے سینئر کرنل ادوگان بودگچی شامل ہیں۔

پریڈ میں جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے بھی شرکت کی