آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ننھے ہیروز اب پیٹ بھرنے کے لیے بھی مشکلات کا شکار

جمعرات 23 مارچ 2017 13:53

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ننھے ہیروز اب پیٹ بھرنے کے لیے بھی مشکلات ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) کامیابی کے خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہے اور انسان کامیابی کی تلاش بچپن سے ہی کر دیتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو کامیابی بن میں ہی مل جاتی ہے اور دنیا کے لیے ہیروز بن جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا تھا آسکر ایوارڈ یافتہ فلم 'سلم ڈاگ ملینیئر' میں بچوں کا کردار ادا کر والے فنکار روبینہ اور اظہرکے ساتھ جن کی زندگیاں یک دم بدل گئیں تھیں لیکن ایک بار پھر ان کے ستارے گردش میں ہیں۔

(جاری ہے)

روبینہ نے نو سال کی عمر میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ میں کام کیا تھا اور اس فلم نے ممبئی کے کچی آبادی میں رہنے والی روبینہ کی زندگی بدل دی تھی۔ انھیں پیسے، شہرت اور سر پر چھت سب کچھ ملے لیکن آج وہ کہتی ہیں’ پیٹ بھرنے کے لیے میں کوئی بھی کام کر لوں گی جس سے مجھے سات سے آٹھ ہزار روپے مل جائیں۔ میں نے کسی کام کو چھوٹا یا بڑا نہیں سمجھتی۔اس نے مزید کہا: ’مجھے لگتا تھا کہ میری زندگی بالکل بدل گئی ہے۔ میں سیلبریٹی ہوں۔ لوگ مجھے پہچانتے تھے تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا۔‘

متعلقہ عنوان :