مزارِ اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے خصوصی حفاظتی دستے کی تعیناتی

جمعرات 23 مارچ 2017 14:20

مزارِ اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے خصوصی حفاظتی دستے کی تعیناتی
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان ائیر فورس کے تمام بیسوں پر یومِ پاکستان روایتی جوش وخروش سے منایا گیا، دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا جن میں مسلم اُمّہ اور ملکی سا لمیت ، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حفاظتی فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیرکموڈور سلمان محبوب، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہورنے پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیرمین اور سویلین حضرات کی طرف سے مزارِ اقبالؒ پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :