چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق،15 زخمی

متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے

جمعرات 23 مارچ 2017 14:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ،مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاہے۔متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :