آسٹریلو ی میڈیا نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ڈونلڈ ٹرمپ قراردیدیا

انڈین کپتان خود ایک قانون ہیں کیونکہ آئی سی سی اور ان کا اپنا بورڈ سمیت کوئی بھی مسلسل جھوٹی خبروں پر انھیں نہیں پوچھتا،آسٹریلوی میڈیا

جمعرات 23 مارچ 2017 14:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بیان بازی میں الجھنے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اخبار نے کھیلوں کی دنیا کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا ہے۔آسٹریلوی اخبار دی ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ویرات کوہلی کھیلوں کی دنیا کے ڈونلڈ ٹرمپ بن چکے ہیں'۔

اخبار کا کہنا ہے کہ 'انڈین کپتان خود ایک قانون ہیں کیونکہ آئی سی سی اور ان کا اپنا بورڈ سمیت کوئی بھی مسلسل جھوٹی خبروں پر انھیں نہیں پوچھتا'۔اخبار نے لکھا ہے کہ ' حیران کن طور پر اس سے قبل اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کرنے والے شخص نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت کرنے یا ثبوت دینے سے انکار کیا تھا'۔

(جاری ہے)

'صدر ٹرمپ کی طرح کوہلی نے بھی میڈیا پر الزام دھرنے کی کوشش کی ہی'۔ویرات کوہلی نے میڈیا کے حوالے سے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا میڈیا کرکٹ کے بجائے متنازعہ معاملات پر سوالات کرتا ہے۔خیال رہے آسٹریلیا اور انڈین کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں الجھتی رہی تھیں تاہم تیسرے ٹیسٹ سے قبل معاملات ٹھیک ہوئے تھے۔تیسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کیدوران معاملہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا جب ویرات کوہلی نے ان کے نقل اتارنے والے گلین میکسویل کے جواب میں ڈیوڈ وارنر کو اسی طرح جواب دیا۔ی

متعلقہ عنوان :