گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کی ملاقات

جمعرات 23 مارچ 2017 14:40

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کی ملاقات
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں ادب کے شعبے سے وابستہ محمد شفیع شاکر شجاع آبادی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ شجاع آبادی جیسے شاعر ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے نہ صرف سرائیکی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لیے شجاع آبادی جیسی شخصیت کو ایوارڈ دینا خود ایک ایوارڈ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شجاع آبادی کے بیٹے کو روزگار کی فراہمی کے لیے ذاتی طور پر وزیر اعظم سے بات کروں گا ۔ اس موقع پر شفیع شاکر شجاع آبادی نے کہا کہ حکومتی خدمات کا اعتراف ان کے لیے باعث اطمینان ہے اور وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنی شاعری ، تحریروں اور کلام کے ذریعے پاکستانی عوام کے جذبات و احساسات کی نمائندگی کی ہے۔