بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے شاہ رخ خان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مارچ 2017 14:41

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے شاہ رخ خان کو انتہائی مطلوب ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2017ء) : بھارت ریاست اترپردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے بالی وڈ کے فلمسٹار شاہ رخ خان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد قرار دیتے ہوئے انہیں حافظ سعید جیسا قرار دے دیا۔ یہی نہیں بلکہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کچھ انتہا پسند ہندؤوں نے تو شاہ رخ خان کو ملک دشمن اور غدار بھی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور حافظ سعید کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

شاہ رخ خان کو یہ سمجھ جانا چاہئیے کہ جب ہندوستانی عوام کی ایک بڑی تعداد ان کی فلموں کا بائیکاٹ کے کردے گی تو انہیں بھی ایک عوام مسلمان کی طرح سڑکوں پر بھٹکنا پڑے گا۔کچھ انتہا پسند ہندؤوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ شاہ رخ خان ہندوستانی نہیں بلکہ پاکستانی ایجنٹ ہیں۔ شاہ رخ خان کو بھارت چھوڑنے تک کے مشورے بھی دئے گئے۔ شاہ رخ خان کے خلاف بھارتی انتہا پسندوں کے بیانات پر بھارتی میڈیا کی رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: