کرکٹر محمد عامر سے لندن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کی پوچھ گچھ

عامر کا لندن میں کرمنل ریکارڈ ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے روکا،پوچھ گچھ کے بعد داخلے کی اجازت دیدی،ذرائع

جمعرات 23 مارچ 2017 15:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو امیگریشن حکام نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر دبئی سے ایمیریٹس فلائٹ کے ذریعے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں امیگریشن حکام نے انہیں روک کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کا لندن میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے جس کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں روکا تاہم کچھ سوالات پوچھنے کے بعد انہیں لندن میں داخلے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ محمد عامر کو برطانوی عدالت نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :