زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے تہوار پور ے جوش و خروش سے مناتی ہیں، رانا مشہود احمد خاں

جمعرات 23 مارچ 2017 16:10

زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے تہوار پور ے جوش و خروش سے مناتی ہیں، رانا ..
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے تہوار پور ے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔آج تجدید عہد کا دن ہے ۔آئیں ہم عہد کریں کہ وطن عزیز پر آنچ نہ آنے دیں گے۔اساتذہ ہی قوموں کی تقدیر بناتے ہیں، آج اساتذہ کویہ عہد کرنا ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی سکول خزانہ گیٹ میں یوم ِپاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید،سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق رفیق، متعلقہ محکموں کے افسران اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت طلبا و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

آج کا دن ہمیں شاعر مشرق کے خواب ، قائداعظم کی انتھک کاوشوں اور مسلمانانِ برصغیر کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے وطن عزیز کے لئے دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا پروان چڑھے۔ہمیں چاہئے کہ ہم ملی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیں۔تقریب کے دوران طلبا نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے یوم پاکستان کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور ٹبلو شو پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :