مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد کا میابیوں سے ہمکنار ہوکررہے گی‘ بھارت کے قابض اور غاصب حکمران تحریک تکمیل پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتے‘ حریت پسند عوام مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں‘ اب سرینگر کے ہرگلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے

سابق معاون خصوصی و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف کا یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 17:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد کا میابیوں سے ہمکنار ہوکررہے گی۔ بھارت کے قابض اور غاصب حکمران تحریک تکمیل پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتے۔ حریت پسند عوام مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔

اب سرینگر کے ہرگلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام بھارت سنگینیوں تلے پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہی نہیں اہل کشمیر کے عقیدے اور نظریے کا حصہ ہے۔ کشمیری عوام پاکستانیت پرکبھی کمپرومائز نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اہل کشمیرقربانیاں دے رہے ہیں۔

پاکستان کے لیے اہل کشمیرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیرکے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم کشمیری شہداء کے مقدس لہوکورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔چودھری محمد اشرف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کی تاریخ ساز قربانیوں نے کشمیرایشوکودنیاکافلیش پوائنٹ بنادیاہے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کشمیریوں کوبھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلوائے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوملٹری کیمپ میں تبدیل کررکھاہے اور بھارت کی پیراملٹری فورسز کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔ مہذب دنیامقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائے اور بھارت کوطاقت کے استعمال سے باز رکھے۔