جمہوریت کی بہتری کیلئےآروالیکشن قبول کیا،آصف زرداری

چودھری افتخارکےالیکشن سےکوئی فرق نہیں پڑتا،جب بھی پاکستان بچانےکی بات آئی ہم نےکھپےکانعرہ لگایا۔شریک چیئرمین پی پی کایوم پاکستان اورنصرت بھٹو کی برسی سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مارچ 2017 18:15

جمہوریت کی بہتری کیلئےآروالیکشن قبول کیا،آصف زرداری
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت کی بہتری کیلئے آروالیکشن قبول کیا،چودھری افتخارکے الیکشن سے کوئی فرق نہیں پڑتا،جب بھی پاکستان بچانے کی بات آئی ہم نے کھپے کانعرہ لگایا۔ انہوں نے  یوم پاکستان اورنصرت بھٹو کی برسی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تودن ہے ’پاکستان تیرے جاں نثاربے شماربے شمار‘ کاہے۔

انہوں نے کہا کہ جسےجتنی قدر اور سمجھ ہوتی ہے، گناہ ان کا اتنا ہی بڑا ہے۔ جمہوریت میں ہم سے گناہ ہواتو ازالہ اللہ، تاریخ  اور بھٹو کے سامنے کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوستوں کو بتایا کہ صدارتی اختیار پارلیمنٹ کو دے رہے ہیں۔ جس پردوستوں نے کہا کہ بی بی ساتھ نہیں،سوچ لیں۔ ہم نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ۔ جب بھی پاکستان بچانے کی بات آئی ہم نے کھپے کانعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ میں زندہ رہناہے۔ ہمیں پاکستان اور آئندہ نسلوں کوبچاکررکھناہے۔ ہم نے بلوچوں سے معافی اور خیبرپختونخواہ کونام دیاتواعتراض کیاگیا۔ عراق گیاتو عراقی صدرصدام کوگھنڈ کے انداز میں دیکھا۔ لیکن آج ہمارے حکمرانوں میں گھنڈ ہے۔ یہ صرف سڑکیں اور پل بناکرکمیشن بنارہے ہیں۔ انہیں کسی کی نہیں صرف اپنے دھندے کی فکرہے۔