جنوبی افریقہ کے قومی دفاعی افواج کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 مارچ 2017 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ کے قومی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل سولی ذکریا شوک نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاںپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔جنوبی افریقہ کے قومی دفاعی افواج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :