Live Updates

ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان کا تحریک انصاف سے رابطہ،مسائل سے آگاہ کیا

سال سے تنزلی کا شکار ہیں ،حکومت ہمیشہ کی طرح نظر انداز کرتی آرہی ہے، کاروباری شخصیات کا اسد عمر سے ملاقات ،شکایات کے انبار لگا دیئے

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالکان نے حکومت کی طرف سے پاکستان کی اس اہم انڈسٹری کو مسلسل نظر اندازکرنے پر پاکستان تحریک انصاف سے رابط کر لیا ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی چیئر مین وفاقی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اسد عمرسے ملاقات ، وفد میں نمایاں کاروباری شخصیات ستار کیمیکل گروپ کے چیف ایگزیکٹو میا ں جاویداقبال، چناب گروپ آف انڈسٹری کے میاں محمد لطیف ،میاں محمد اظہر ، میاں آفتاب احمد دیگر موجود تھے اس موقع پر فیصل آبا د کے نمایاں کاروباری شخصیت اپٹپما کے چیئرمین حافظ احتشام جاوید نے فیصل آباد کی کاروباری اور تجارتی کمیو نٹی کی نمائیند گی کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسٹائل صنعت گزشتہ تقریباً 8 سال سے تنزلی کا شکار ہے اور حکومتوں کی طرف سے پاکستان کی اس اہم انڈسٹری کو بُر ی طر ح نظر انداز کیا جاتا ر ہا ہے جسکا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کی کل ایکسپورٹ میں 65 فیصد ایکسپورٹ کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کا گراف گرِ کر 45 فیصد تک آ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اًن رجسٹرڈ سیکٹر کا ٹیکس بھی اسی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے یہ سوچ کرلیا جاتا ہے کہ اًن رجسٹر ڈ افراد سے ٹیکس کی وصولی کی صورت میں حکومت کو شدید سیاسی دھچکے سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ احتشام جاوید نے پری بجٹ میٹنگز کی تجاویز دیتے ہوئے کہا آئیند ہ بجٹ میں ٹیکسٹائل خاص طور پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کے لئے بہتر پیکج کا اعلان کیا جائے اور اسے ٹیکسز سے مکمل مشتسنٰی قرار دیا جائے اور اس اہم انڈسٹر ی کو انرجی انتہائی کم ریٹ پر دی جا ئے تا کہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ انڈسٹری اپنا کھویا ہو مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔

احتشام جاوید کے سندھ کی نسبت پنجاب میں گیس کی بے انتہا زیادہ قیمت ہونے پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئین میں 18 ویں ترمیم نے پنجاب کی انڈسٹری کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر رضوان اشراف نے ملکی معیشت اور جی۔ڈی۔پی پر گہری تنقید کرتے ہوئے اِ س بات کو بھی اجاگر کیا کہ فیصل آباد جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل سٹی ہے کا پاکستان کے کل ریونیو میں حصّہ 35 فیصد ہے جبکہ پاکستان کی کل ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں فیصل آباد کا حصّہ تقریباً 60 فیصد ہے ۔

لہذا فیصل آباد کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو انرجی کے ریٹ میں خصوصی کمی کے ساتھ 24 گھنٹے سپلائی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی چیئر مین وفاقی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ناگزیر ہے اور ٹیکسٹائل مصنوعات میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب ٹیکسٹائل مصنوعات مقابلتاً کم لاگت پر تیار ہوں گی تا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات دیگر ہمسایہ ممالک کی مصنوعات کاعالمی منڈی اور لوکل منڈی میں با آسانی مقابلہ کر سکیں ۔

موجودہ حکومت نے کرنسی ریٹ کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کر کے Reserve کو بڑھایا گیا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ انرجی بجلی اور گیس میں مختلف قسم کے ٹیکسز عائد کر کے انرجی ریٹ کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے پاکستانی ہر مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے اور ملک ٹر یڈ کنٹر ی کی طرف جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداواری لاگت کم سے کمتر کرنے کے لئے انرجی کی قیمتوں میں خا طر خواہ کمی کرنا ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ قومی بجٹ 2017-2018 کی تشکیل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے لہذا آپ کاروباری نمائیندگان اپنی اپنی بجٹ تجاویز فوری طور پر بھیجیں تا کہ وہ آئیندہ بجٹ میں شامل کی جا سکیں اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم سب کو ایک قوم بن کر ملکی ترقی کے لئے دِن رات کام کرنا ہو گا ۔ خیبر پختون خواہ میں بہتر پولیس اصلاحات کو رائج کرنے کی بھی بات کہی اور کہا کہ اسطر ح کی اصلاحات پورے ملک میں نافذ ہونی چا ہیے۔ انہوں نے جملہ کاروباری شخصیات کو اسلام آباد میں مزید ملا قاتوں کی پیشکش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات