مردم شماری کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکول ٹیچر عبدالقادر کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ کی منظوری دیدی

جمعرات 23 مارچ 2017 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے مانسہرہ میں مردم شماری کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکول ٹیچر عبدالقادر کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ کی منظوری دیدی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے پالیسی کے تحت دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے ملازم کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے رپورٹ طلب کر لی ہے چارسدہ اور ابیٹ آباد میں مردم شماری کی ٹیموں پر فائرنگ کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کواسال کر دی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مانسہرہ میں مردم شماری کی ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبدالقادر کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالقادر پرائمری سکول کا ٹیچر تھا اور مردم شماری ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا ۔ خیبرپختونخوامیں مردم شماری کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک ایک حادثے میں ایک سکول ٹیچر جاں بحق ہوا ہے جبکہ چارسدہ اور ابیٹ آباد میں فائرنگ کے واقعات کے دوران بعض اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ۔ جس میں ملوث افراد کوبھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :