ْخوشحال پاکستان کا خواب نوجوانوں کو منظم کر کے ہی شرمندہ ء ِ تعبیر ہو سکتا ہے۔عتیق الرحمن
نوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیمی اداروں میں موجود ہے جن کی سرپرستی کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔شہکار عزیز دینی مدارس کے طلبہ سراج الحق کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔حافظ شمشیر
جمعرات 23 مارچ 2017 19:19
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہخوشحال پاکستان کا خواب نوجوانوں کو منظم کر کے ہی شرمندہ ء ِ تعبیر ہو سکتا ہے۔ 16اپریل کو ہونے والے گرینڈ یوتھ کنونشن نوجوانوں کا اجتماع ہے اور پاکستان میں نیا تاریخ رقم کریگی کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹیر سراج الحق نوجوانوں کے لیے نیا ایجنڈا پیش کریں گے اور امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نوجوانوں کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ، ترقی وخوشحالی کے لیے نوجوانوں کا کرداراہم ہوتا ہے جوکہ قابل تعریف اور لائق تحسین ہے حکمران پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگار کرکے ان کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کررہے ہیں جوکہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا حقیقی مستقبل ہے ان کی صحیح معنوں میں رہنمائی اور تربیت جماعت اسلامی جے آئی یوتھ کے ذریعے کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے ہماری ساری جدوجہد کا مقصد عام آمدی کے حقوق کا تحفظ ہے جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ، بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔ اجلاس سے اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم شاہکار عزیز نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیمی اداروں میں موجود ہے جن کی سرپرستی کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔ملک کی تقدیر نوجوان ہی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو مواقع دے۔ جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم حافظ شمشیر شاہد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ سراج الحق کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔اسلامی نظام کی جدوجہد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکن اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔حکومت مدارس کے طلباء کو ہراساں کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.