شیخوپورہ،ٹریفک کے دومختلف حادثات کے نتیجہ میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق، 2مسافر شدید زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:06

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) گردونواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات کے نتیجہ میں خاتون سمیت2افراد جان بحق جبکہ 2مسافر شدید زخمی ہوگئے ،شیخوپورہ مریدکے روڈ سکیھم کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فیصل آباد کا رہایشی نوجوان عثمان نوید موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیاجسکی لاش کو پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے ڈیڈ ہاوس منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا،ٹریفک کادوسرا حادثہ تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبادروڈ پر پیش آیا جہاں پر مریدکے کارہایشی انتظام حسین اپنے رکشہ نمبری1770ایل ای یو پر شیخوپورہ کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر جارہاتھا کہ اچانک ہی تیزرفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیااور سلیم بی بی زوجہ محمد یوسف موقع پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ انتظار حسین اور محمد یوسف شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ایک شخص کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :