حکومت پنجاب نے سرگودھا ضلع کے 50 سے زائد سرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا ضلع کے 50 سے زائد سرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اس کا مقصد خزانے پر بوجھ کم کرنے کیساتھ ساتھ بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے پہلے مرحلہ میں ایسے سکولوں کی نجکاری کی جائیگی جہاں پر مطلوبہ تعداد نہ ہے اور وہاں پر حکومت کے اخراجات زیادہ ہیں اس سلسلہ میں سکولوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق جلد ہی ان سکولوں کی نجکاری کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔