انڈونیشی پولیس کے ہاتھوں ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، 3 دیگر گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) انڈونیشیائی پولیس نے دارالحکومت جکارتہ کے قریب ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور 3 دیگر کو گرفتار کر لیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں پولیس نے دارالحکومت جکارتہ کے قریب ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور 3 دیگر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جکارتہ سے تقریبا 100 کلومیٹر مغرب کی جانب ان عسکریت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنی مِنی وین سے پولیس افسروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند زخمی بھی ہو گیا۔ مرنے والا مشتبہ عسکریت پسند جنوری 2016 میں جکارتہ میں ہونے والے ایک حملے میں ملوث ہونے کی بنا پر پولیس کو مطلوب تھا۔ اس حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :