پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال ؒ پر ذمہ داری سنبھال لی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سلمان محبوب تھے ۔اس موقع پر انہوںنے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ پنجاب رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال ؒپر سلامی دی بعد ازاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال ؒپر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی ۔

متعلقہ عنوان :