پاکستان کا وجو د ایک نظریے کے تحت آ،پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے ماں کی طرح ہے ،پاکستان کے وجود ، نظریے اور جغرافیہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یںگے۔ پاکستان کے تحفظ کے لیے لڑنا مرنا مقدس جہاد ہے جو لوگ اس کے نظریاتی وجود کو ختم کرناچاہتے ہیں وہ ملک وقوم کے سب سے بڑے دشمن ہیں
سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب
جمعرات 23 مارچ 2017 20:47
(جاری ہے)
پاکستان میںاسلامی نظام کے قیام کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان میں اسلامی نظام کے سواکوئی نظام نہیں چل سکتا ۔
وہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلامیہ چلڈرن اکیڈمی چکیاتن دیر بالامیں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے سکول کے پرنسپل صلاح الدین نے بھی خطا ب کیا ۔ اس موقع پرسینئر وزیر عنایت اللہ خان نے پرچم کشائی کی ۔ بچوں کو قومی پرچم کو سلامی دی ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان کا وجود پاکستانی قوم کے لیے بالخصوص اور امت مسلمہ کے لیے بالعموم اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص نعمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے بلکہ اس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اس لیے اس ملک کی تعمیر وترقی کے لیے پوری قوم اور خصوصا" نوجوانوں اور طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج یوم پاکستان پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے اس پہلے اسلامی اٹیمی قوت ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.