پاکستانی ہائی کمشنر کے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی حمایت کے اعادہ پر بھارت کو آگ لگا گئی
پاکستان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اسے ان علاقوں کو خالی کرنا ہوگا،بھارت کی بڑھک آج اگر جموں وکشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ صرف پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے ،اب صرف مسئلہ یہ ہے کہ اسے کس طرح پاکستان کے قبضے سے آزاد کرا کر بھارتی جمہوریہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے بھارتی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی
جمعرات 23 مارچ 2017 20:51
(جاری ہے)
انکا کہنا تھاکہ اب صرف مسئلہ یہ ہے کہ اسے کس طرح پاکستان کے قبضے سے آزاد کرا کر بھارتی جمہوریہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری کوششوں اور بھارتی فوج کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادای کی تحریک کو وقتی طور پر روکا جاسکتا ہے، لیکن ختم نہیں کیا جاسکتا۔
کشمیری اپنی آزادی کی تحریک میں ضرور کامیاب ہوں گے۔عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہترہوں گے جبکہ تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی راہ تلاش کرلی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر مقامی باشندوں کی امنگوں کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کے قومی دنوں اور مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقاریب منعقد ہوتی ہیں، جس میں عام طور پر دونوں ممالک کے تعلقات کے ساتھ ساتھ مسائل پر بھی بات ہوتی ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونی والی تقاریب میں کشمیر کو فوقیت حاصل ہوتی ہے کیونکہ 1947 کے بعد دونوں پڑوسی ممالک میں یہ مسئلہ ہی سب سے بڑا تنازع ہے، اسلام آباد مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے چاہتا ہے جبکہ نئی دہلی فوج کے ذریعے تسلط کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.