انصاف نا پید اور جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے،قائد اعظم نے اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی کرپٹ ایلیٹ نے اکثریت سے حقوق چھین لئے،وزیر اعظم نے رزق حلال کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب نہیں دیا
سربراہ عوامی تحریک کی یوکے پارلیمنٹ کے باہر حملے کی مذمت ،دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر االقادری کی مرکزی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو
جمعرات 23 مارچ 2017 20:51
(جاری ہے)
کرپٹ حکمرانوں نے امن اور محبت کے فروغ کیلئے حاصل کئے گئے پاکستان کو کرپشن ، انتہا پسندی اوردہشتگردی کے راستے پر ڈال دیا ۔
وہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کیا قائد اعظم ؒ نے پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ جب کسی وزیر اعظم سے اسکے محلات کے بارے میں سوال کیا جائے تو وہ جھوٹ بولی اور عام آدمی رزق حلال کے ایک ایک نوالے کو ترسے۔بیٹیاں والدین کے پاس شادی کے اخراجات نہ ہونے کے باعث بوڑھی ہوجاتی ہیں جبکہ حکمرانوں کو اپنے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اثاثوں کی تعداداور مالیت کا علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عام شہری کو عزت اور تحفظ دینے کیلئے حاصل کیا گیا تھا،مگر یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ ایلیٹ نے آزادی اظہار کو سلب کرنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کر رکھے ہیں اور سچ بولنے والوں کو اپنی جان سے گزرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان بننے سے قبل قابض انگریز کے عہد حکمرانی میں جلیانوالا باغ جیسے سانحات ہوتے تھے ،قیام پاکستان کے بعد جنرل ڈائر کی آمرانہ سوچ رکھنے والے حکمران سانحہ ماڈل ٹائون برپا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 70سال کے بعد بھی قائد اعظم ؒ کے پاکستان میں انصاف قائم نہ ہو سکا ۔اقربا پروری ،ذخیرہ اندوزی ،چور بازاری اور لوٹ مار ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پاکستان کو قائد اعظم ؒ کا حقیقی پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہے اور اس مقصد کیلئے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دے رہے ہیں ،ظلم کی یہ سیاہ رات ڈھل کر رہے گی اور پاکستان میں انصاف کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ۔پاکستان کے 60 فی صد سے زائد امن پسند اور با شعور نوجوان پاکستان کو ہر قسم کی سیاسی برائیوں سے پاک کریں گے ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے یو کے پارلیمنٹ کے باہر ہونیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.