پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کانام پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان کمانڈر انچیف ایئرمارشل (ر) اصغر خا ن سے منصوب کردیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور کانام پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان کمانڈر انچیف ایئرمارشل (ر) اصغر خا ن سے منصوب کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بڑی تقریب جمعرات کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں منعقد کی گئی جس کے ایئرمارشل (ر)اصغر خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور ریٹائرڈ و حاضر سروس سینیئر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پی اے ایف اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس نے پریڈ کامظاہرہ کیا۔ تقریب میں ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے شاندار کیرئیر پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان کی دور اندیش قیادت اور پاک فضائیہ کی اپ گریڈیشن کے لئے شاندار خدمات کا انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :