اسلام آباد،جماعة الدعوة کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان اور تحریک قیام پاکستان کیلئے خصوصی ڈاکومننٹری دیکھائی گئیں

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جماعة الدعوة کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور مراکز میں نظریہ پاکستان اور تحریک قیام پاکستان کے متعلق ملٹی میڈیا پراجیکٹس کے ذریعے خصوصی ڈاکومننٹری دیکھائی گئیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے گہر ی دلچسپی سے دیکھا ڈاکومنٹری میں قیام پاکستان اور 23مارچ 1940کو منٹو پارک میں قرار داد پاکستان کے متعلق تاریخی حقائق پر روشنی ڈالی گئی ، جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قیام پاکستان کے وقت نعرہ لگا تھا ور آج بھی یہی نعرہ ہے ان ڈاکمنٹریز کا مقصد نظریہ پاکستان کا پیغام عام کرنا ہے یہ ملک لا الہ اللہ کی جاگیر ہے ، نظریہ پاکستان کو نوجوان نسل کے ذہنوں سے کھرچنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ملک اللہ کی طرف سے نعمت عظمی ٰ کے طور پر عطا کیا گیا اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت جانیں دے کر کریں گے انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہو اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی ہمارا فرض ہے ۔