تیسری عالمی جنگ میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت اپنی تباہی سے ہمکنار ہوں گے،محمد اویس نورانی صدیقی

جمعرات 23 مارچ 2017 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ برصغیر پاک و ہند کے تمام مسلمانوں کا مطالبہ تھا، جو علاقے آزادی کے وقت پاکستان کو نہیں دیے گئے یا پھر بھارتی فوجوں نے ان پر قبضہ کیا ، ان علاقوں میں آج بھی مسلمانوں کی زندگی اذیت اور عالمی انسانی آزادی کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے ، ان میں سب سے پہلے کشمیر ہے جہاں آج تک آزادی اور امن کی زندگی نہیں گزاری جا سکی ہے، اسی طرح سے جوناگڑہ ، گجرات، مانودر، پوربندر ،اودھ، آسام، فیروزپور ، گرداس پور اور دیگر مسلم اکثریتی علاقے ہیں جہاں پر ہمیشہ مسلمانوں کو غلامی جیسی زندگی گزارنی پڑی اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کی جاتی رہی ہے،مسلمانوں کے گھر اور عزتیں محفوظ نہیں رہ سکی ہیں، ہندوستان حقیقت میں ایک تعصب سے بھرا جنونی ہندو ملک ہے، جہاں ہندو بنیا تمام دیگر اقلیتوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے،انشائ اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کثیر المقاصد و کثیر القومی تقسیم کو ملاحظہ کرینگے،پاکستان قائم رہنے کے لئے بنایا گیا ہے اور انشائ اللہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل تباہ و برباد ہوجائینگے اور پاکستان تا حشر قائم و دائم رہے گا،دنیا جس عالمی جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ عنقریب ان پر مسلط کردی جائے گی، تیسری عالمی جنگ بھی عالم کفر کی وجہ سے وقوع پذیر ہوگی، مگر اس عالمی جنگ میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت اپنی تباہی سے ہمکنار ہونگے،پاکستان اس وقت دنیا بھر میں مرکزی حیثیت اختیار کررہا ہے ،معاشی راہداری کا منصوبے نے پاکستان کی اہمیت کو پہلے سے زیادہ اجاگر کردیا ہے ، ہمارے دشمن اس وقت بوکھلاہٹ میں ایسی حرکات کر رہے ہیں جو عالمی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں،عالمی اداروں کو چاہیے کہ بھارت، اسرائیل اور نیٹو کی پشت پناہی ختم کردے۔