کوئٹہ،برساتی نالے کا سلیپ ٹوٹنے سے ڈمپر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

جمعرات 23 مارچ 2017 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر برساتی نالے کا سلیپ ٹوٹنے سے ڈمپر الٹ گیا۔ واقعہ میں ڈمپر کا کنڈکٹر ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈمپر الٹنے کا واقعہ میکانگی روڈ کے قریب پیش آیا جس میں ہارڈ وئیر کے سامان سے بھرے ڈمپر کا ٹائر برساتی نالے کے سلیپ کے اوپر آیا تو سلیپ ٹوٹ جانے کے باعث ڈمپر الٹ گیا۔ ڈمپر کے نیچے آکر ڈمپر کا کنڈیکٹر عزت اللہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کنڈکٹر کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :