ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق، 16زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

چنیوٹ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ٹریفک کے المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق 16 شدید زخمی،تیز رفتار وین گنے سے بھری ہوئی ٹرالی سے جا ٹکرائی۔تفصیل کے مطابق جمعرات کی صبح چنیوٹ لاہور روڈ 15 کلومیٹر دور ہرسہ شیخ کے قریب کولیاں اور ٹھٹھہ گلوتراں سٹاپ کے درمیان فاروق آباد سے افتخار احمد کی فیملی اسکی منگنی کی تقریب کرنے بھکر منکیرہ جا رہے تھے کی تیز رفتاری کے باعث مسافر وین نمبر MNH 4797 گنے سے بھری ہوئی کھڑی ٹرالی سے ٹکڑا گی جس کے نتیجہ میں دین محمد ولد جمال دین اسکی بیوی ممتاز بی بی زوجہ دین محمد،حسنین ولد خالد،سمیرا زوجہ جعفر اور عبدالرحمان ولد شوکت موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گے ان میں سے پانچ کو تشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ان میں محمد شفیق ولد عبد المجید،نور فاطمہ دخترمحمد شفیق،کلثوم بی بی دختر دین محمد اور روبینہ بی بی دخترگلزار کو منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 11 افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ان میں جہازیب،فیضاں بی بی،زینت بی بی،رضا علی،غلام فاطمہ ،عمران ،عطاء اللہ اور افتخار و دیگر شامل ہیں انکا علاج ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں کیا جا رہا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گی ۔مقامی افراد نے بھی فوری طو رپر لوگوں کی مد د کے لیے پہنچ گئے۔