ساہیوال،3مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ،2زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 22:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) 3مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ،2زخمی۔تفصیلات کے مطابق داد فتیانہ کے نزدیک بزنس ٹرین کے نیچے آکر ایک نامعلوم ذہنی معذور شخص جاںبحق ہو گیا ،عارف والا روڈ بائی پا س کے قریب 2موٹر سائیکل سوار میاںبیوی گدھا گاڑی سے ٹکرا کر نیچے گر گئے اور پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے دو نوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 55سالہ شاہدہ پر وین جاں بحق جبکہ 60سالہ احمد حسین شدید زخمی ہو گیا ،پاکپتن روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عنایت ا لہیٰ کا لونی کا محمد مشتاق جاں بحق جبکہ نوید زخمی ہو گیا دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس نے واقعات کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :