آصف علی زرداری کا (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ

جمعرات 23 مارچ 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری کا (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ جبکہ (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی بھی شر یک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس لاہور میں ہونیوالے عشائیہ میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کے دوران پاکستان کے سیاسی حالات ‘پانامہ کیس ‘آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی ہے ۔