برطانیہ میں دہشتگردی، سعودی شہری محفوظ ہیں

جمعہ 24 مارچ 2017 09:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں ہونے والی مبینہ دہشت گردی کی کارروائی میں سعودی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق لندن میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب دہشت گردی کے واقعے کے بعد سفارت خانے کے اہلکار حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دہشت گردی کی کارروائی میں کسی سعودی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔سفارت خانے کی طرف سے برطانیہ میں موجود سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں نہ جائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔