جرمنی میں یورپی یونین کی حمایت میں حیران کٴْن اضافہ

جمعہ 24 مارچ 2017 09:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) جرمنی میں کرائے گئے ایک عوامی سروے کے مطابق جرمن عوام میں یورپی یونین کی حمایت کی شرح گزشتہ25 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق یورپی یونین کے حق میں عوامی آراء عوامیت پسند اور یورپی اتحاد پر شکوک رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باوجود بڑھی ہے۔ جرمنی میں نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے لیے ریسرچ گروپ جی ایف کے نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے سربراہ ہانس والٹر پیٹر نے سروے کی مناسبت سے کہا کہ بحرانی رجحانات کے باوجود جرمن عوام کو یورپ سے حاصل ہونے والے فائدوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :