انڈونیشیا، مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، 3 گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 09:50

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) انڈونیشیا کی پولیس نے دارالحکومت جکارتہ کے قریب ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور 3کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے جکارتہ سے تقریباً سو کلومیٹر مغرب کی جانب ان عسکریت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو اٴْنہوں نے اپنی مِنی وین سے پولیس افسروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور 3کو گرفتار کر لیا۔ مرنے والا مشتبہ عسکریت پسند جنوری 2016ء میں جکارتہ میں ہونے والے ایک حملے میں ملوث ہونے کی بناء پر پولیس کو مطلوب تھا۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :