کلر کہار انٹر چینج پر مسافر وین الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 11:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کلر کہار انٹر چینج پر مسافر وین الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح جوہر آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر وین کلر کہار انٹر چینج کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں2 برطانوی نژاد بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 2 خواتین،2 بچوں اور ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :