بھارتی پولیس نے پلوامہ سے وٹس ایپ گروپوں کے 65اراکین کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 مارچ 2017 12:05

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات سے قبل پلوامہ میں وٹس ایپ گروپوں کے 65اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ گرفتاریاں نو اور بارہ اپریل کو سرینگر اور اسلام آباد کے حلقوں میں نام نہاد انتخابی ڈھونگ سے قبل احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پلوامہ رئیس بٹ نے ایک میڈیا انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوںسے وٹس اپ گروپوں کے 65اراکین کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس دوران وٹس اپ گروپوں کے 30سے 35 ایڈمینسٹریٹروں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ پولیس نے کریک ڈائون کی بڑی کارروائی کے دوران علاقے میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اسلام آباد میںپولنگ سے قبل مجموعی طورپر 90افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔