شاہ رخ خان کی ترکی کے آئس کریم فروش کے منفرد انداز سے متاثر ہو کر وڈیو شیئر

جمعہ 24 مارچ 2017 12:16

شاہ رخ خان کی ترکی کے آئس کریم فروش کے منفرد انداز سے متاثر ہو کر وڈیو ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ترکی کے آئس کریم فروش کی منفرد انداز سے متاثر ہوکر وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی کے آئس کریم فروشکی منفرد انداز میں آئس کریم بیچنے کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں ترکی کا آئس کریم فروش ایک لڑکی کو اپنے منفرد انداز سے متاثر کر رہا ہے اور اس کے پیچھے شاہ رخ خان کی فلم "دل والی" کا گانا "گیروا " لگا ہوا ہے ۔شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کاش یہ وڈیومیں نے پہلے دیکھ لی ہوتی اور ہمیں گیروا کی ریکارڈنگ کے لئے آئس لینڈ نہ جانا پڑتا ۔

متعلقہ عنوان :