یورپی یونین کے دفتر میں ترک سفیر کی طلبی، ایردوآن کے بیان کی وضاحت مانگ لی گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 12:18

یورپی یونین کے دفتر میں ترک سفیر کی طلبی، ایردوآن کے بیان کی وضاحت ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کے دفتر نے ترک سفیر کو طلب کر کے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اٴْس انتباہ کی وضاحت طلب کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی عوام کو دنیا کی سڑکوں پر غیر محفوظ ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ ترک صدر کے یہ الفاظ لندن میں کیے گئے بائیس مارچ کے حملے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آئے تھے۔ یورپی کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لندن حملوں کے تناظر میں ترک صدر کو ایسا تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ ترکی میں دستوری ریفرنڈم کی ہالینڈ اور جرمنی میں انتخابی مہم کو خلافِ ضابطہ قرار دینے کے بعد ایردوآن خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :