سابق روسی رکن پارلیمنٹ کو یوکرائن میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ووروننکوف وسطی کیف میں پریمیئر پیلس ہوٹل سے نکل رہے تھے اسی دوران نامعلوم شخص نے ان پر گولی چلا دی

جمعہ 24 مارچ 2017 12:18

سابق روسی رکن پارلیمنٹ کو یوکرائن میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) روسی پارلیمان کے ایک سابق رکن ڈینیس ووروننکوف کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 45سالہ ووروننکوف وسطی کیف میں پریمیئر پیلس ہوٹل سے نکلے ہی تھے کہ ایک نامعلوم شخص نیاٴْن پر گولی چلا دی۔ ووروننکوف کی اہلیہ ماریا ماکسا کووا بھی روسی پا رلیمان کی رکن تھیں۔روسی قیادت کے ناقد یہ دونوں میاں بیوی مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات لگنے کے بعد گزشتہ سال روس سے فرار ہو کر یوکرین چلے گئے تھے، جہاں اٴْنہیں یوکرین کی شہریت دے دی گئی تھی۔