پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

جمعہ 24 مارچ 2017 12:28

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن بھی شریک نہیں ہوا حالانکہ اجلاس کی تاریخ اور وقت انتہائی سوچ بچار کے بعد رکھا جاتا ہے۔

جمعہ کو اجلاس کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں اس وجہ سے شروع نہ ہو سکا کیونکہ کمیٹی کے ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ، ارشد لغاری، سینیٹر کاظم علی شاہ اور سینیٹر ہدایت الله شاہ اجلاس میں نہیں آ سکے۔ اس موقع پر کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی نے کمیٹی کے شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں سینیٹ کے اراکین بھی شامل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کمیٹیوں میں کورم کے حوالے سے سختی سے ہدایت کی ہے اس لئے ہمارے قواعد اجازت نہًں دیتے کہ کورم کے بغیر اجلاس شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کا تعین باہمی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود یہ صورتحال افسوسناک ہے۔ اجلاس میں وزارت تجارت کے 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :