یان گان میں نیا ٹائون تعمیر کرنے کا منصوبہ

منصوبہ 7284 ہیکٹر پر مشتمل ہو گا ، ایک خصوصی اقتصادی زون بھی بنایا جائیگا منصوبہ نجی اور سرکاری سرمایہ کاری کا مشترکہ وینچر ہو گا ، ذرائع علاقائی پارلیمنٹ

جمعہ 24 مارچ 2017 12:32

یان گان میں نیا ٹائون تعمیر کرنے کا منصوبہ
یان گان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) میانمر کی حکومت یان گان میں ایک نئے قصبے کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر رہی ہے، یہ منصوبہ 2017-18ء میں شروع کیا جائے گا ، اس کا مقصد ملک کے اس بڑے شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے رہائشی مسائل کو حل کرنا ہے، یہ منصوبہ 7284ہیکٹر رقبے پر ٹوانٹی ، کائی من ڈین اور سے کائی خان اونگٹو کے ساحلی ٹائون شپ کے سامنے دریائے یان گان کی دوسری طرف تعمیر کیا جائے گا ، پارلیمنٹ کے ذرائع نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں ایک خصوصی اقتصادی زون بھی شامل ہو گا ، یہ کم قیمت رہائشی مکانات ہوں گے اور ان لوگوں کو فراہم کئے جائیں گے جنہیں رہائش کے مسائل درپیش ہیں اس وقت یان گان کی آبادی 70لاکھ کے قریب ہے ، منصوبے کی تفصیلات علاقائی پارلیمنٹ کی منظوری کے لئے پیش کر دی گئی ہیں ،یہ منصوبہ عوامی کمپنیوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس میں 51فیصد سرمایہ کاری ، علاقائی حکومت اور 49فیصد تعمیراتی کاروباری کمپنیاں کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :