اسلم شیخ اور ہما علی کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی گئی ، متعدد جعلی اکائونٹس بھی منظر عام پر آگئے

دونوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کو کارروائی کے لئے درخواست دے دیدی

جمعہ 24 مارچ 2017 13:15

اسلم شیخ اور ہما علی کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی گئی ، متعدد جعلی اکائونٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار اسلم شیخ اور اداکارہ ہما علی کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی گئی جبکہ ان کے متعدد جعلی اکائونٹس بھی منظر عام پر آگئے ، دونوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کو کارروائی کے لئے درخواست دے دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسلم شیخ اور ہما علی کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرنے کے بعد نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں فنکاروں کے متعدد جعلی فیس بک اکائونٹس بھی بن چکے ہیں ۔ اس حوالے سے اسلم شیخ اور ہما علی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو نامعلوم آئی ڈی ہیکرز کے خلاف درخواست دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :