اسرائیلی فورسز نے صیہونی مراکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں 19 سالہ فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 مارچ 2017 13:25

اسرائیلی فورسز نے صیہونی مراکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام ..
بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) اسرائیلی فورسز نے ایک انیس سالہ فلسطینی نوجوان کو صیہونی مراکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان مکی روزنفیلڈ نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی دوہری شہریت کا حامل نوجوان صیہونی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں میں ملوث تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص ایک ہیکر ہے ۔ تاہم ابھی اس کے مقاصد واضح نہیں ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے نوجوان کا نام ابھی منظر عام پر نہیں لایا جائے گا کیونکہ وہ دوہری شہریت رکھتا ہے انہوں نے نوجوان کو کم از کم 30 مارچ تک حراست میں رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :